مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ خلیج فارس کے خطے میں امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے، لیکن یہ کافی نہیں ہے۔
قطر کی جانب سے امریکہ کے ساتھ اتحاد کو ناکافی قرار دینے کا یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں، بالخصوص خلیج فارس کے عرب ممالک میں، امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی بھی ان ممالک کے لیے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے ایران نے امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا اور یہ ثابت کیا کہ امریکی اپنے فوجی اڈوں کا بھی تحفظ نہیں کر سکتے، چہ جائیکہ وہ عرب ممالک کو تحفظ فراہم کر سکیں۔
آپ کا تبصرہ